نوکنڈی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1شخص زخمی، عوام کا احتجاج

584

نوکنڈی کے قریب ڈاکوؤں کے فائرنگ سے ایک شخص زخمی، عوام نے احتجاجاً شاہراہ بند کردی۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق نوکنڈی کے قریب لانڈھی کے علاقے میں نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے گل زمان نامی شخص کو زخمی کردیا۔

اطلاعات کے مطابق پک اپ ڈرائیور گل زمان کو لانڈھی کے مقام پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا، جنہیں شدید زخمی حالت میں طبی امداد دینے کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ایرانی بارڈر سے گاڑی میں تیل لانے کا کام کرتا ہے۔

دریں اثناء واقع کے بعد مشتعل افراد نے چوری ڈکیتی و بھتہ خوری کے خلاف احتجاجاً پہہ جام ہڑتال کر کے آر سی ڈی شاہراہ کو آمدورفت کے لئے بند کردیا۔

مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ بھتہ خوری اور لوٹ مار میں ملوث ہے۔ جبکہ انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ ڈاکوؤں کو پکڑا نہیں گیا تو عوام خود اسلحہ اٹھاکر کاروائی کرینگے۔