مستونگ میں ہونے والے ایک بم حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کے زخمی ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔
دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سراج رئیسانی کے قافلے کو درینگڑھ کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے میں سراج رئیسانی اور کم سے کم 20 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ سراج رئیسانی انتخابات کے سلسلے میں ایک میٹنگ کیلئے جارہے تھے جب ان پر یہ حملہ کیا گیا۔
اپڈیٹ : مستونگ دھماکے میں اب تک پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ۔
نوٹ: یہ ابتدائی رپورٹ ہے، اس خبر کو مزید تفصیلات آنے پر اپڈیٹ کیا جائیگا۔