متحدہ عرب امارات قطری شہریوں کے حقوق کا خیال رکھے – عالمی عدالت

172

بین الاقوامی عدالت انصاف نے متحدہ عرب امارات کو حکم دیا ہے کہ وہ قطری شہریوں کے حقوق کا خیال رکھے۔

اپنے ایک عبوری مگر نافذالعمل حکم میں عالمی عدالت نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو ہر حال میں ان خاندانوں کو آپس میں ملنے دینا چاہیے، جن خاندانوں میں سے کچھ قطری ہیں اور جن کے ارکان اس وقت الگ الگ ہیں۔

اس حکم نامے میں اماراتی حکومت کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان قطری طلبہ کو بھی تعلیم مکمل کرنے کا موقع دے، جن کی تعلیم قطر کے ساتھ تنازعے کی وجہ سے رک گئی ہے۔

گزشتہ برس جون میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور متعدد دیگر خلیجی ممالک نے قطر کے ساتھ اپنے تمام تر سفارتی، تجارتی اور سفری رابطے منقطع کر دیے تھے۔