عوام کو مرضی سے اپنے نمائندے منتخب کرنیکا موقع دیا جائے: محمود اچکزئی

156

لوگوں کو چھوڑیں کہ وہ اپنی مرضی سے ووٹ ڈالیں اور ہمیں اپنی قومی جدوجہد اور اہداف کے حصول سے نہ روکا جائیں : محمود خان اچکزئی

(دی بلوچستان پوسٹ – ویب ڈیسک)

چمن: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کو اپنی مرضی سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا آزادانہ موقع دیا جائے، اگر انتخابات میں مداخلت کی گئی تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہونگے اور پھر دما دم مست قلندر ہوگا ۔

پشتونخوامیپ کا راستہ روکنے کیلئے مختلف حربے استعما ل کیئے جارہے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخوامیپ کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی سیف اللہ عشے زئی کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی آئینی وقانونی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کیلئے ایک پر امن، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ماحول فراہم کرے جہاں عوام اپنی مرضی سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں جو ان کا بنیادی حق ہے ہم یہ درخواست کرتے ہیں کہ ہم اس ملک کے باشندے ہیں لوگوں کو چھوڑیں کہ وہ اپنی مرضی سے ووٹ ڈالیں اور ہمیں اپنی قومی جدوجہد اور اہداف کے حصول سے نہ روکا جائیں اور نہ ہمارے ہاتھ مروڑے جائیں۔
مزید پڑھیں:

ساحل و وسائل کے مالک بلوچوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے :محمود خان اچکزئی