سراج رئیسانی پر حملے باعث کوئٹہ جلسہ منسوخ کر رہے ہیں – جام کمال

305

بلوچستان عوامی پارٹی ( باپ ) نے 14 جولائی کو ہونے والے کوئٹہ جلسے کو منسوخ کر دیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ کےسراج رئیسانی پر حملے کے باعث 14جولائی کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ منسوخ کررہے ہیں۔

باپ سربراہ نے کہا کہ مستونگ میں سراج رئیسانی کے قافلے پر حملہ بزدلانہ فعل ہے سراج رئیسانی پر حملہ پوری بلوچستان پر حملہ ہے۔
انھوں نے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت سے اپیل کی کہ تمام امید واروں کے سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ آج سراج رئیسانی کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ کے قریب نشانہ بنایا گیا ۔ جس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پی بی ۳۵ کے امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بھائی سراج رئیسانی سمیت ۳۰ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ۔