بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کے روز آواران پیراندر میں ریاستی مخبر برکت ولد نذیر کو سرمچاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔
ترجمان نے کہا کہ مذکورہ شخص کو کئی بار تنبیہہ کیا گیا کہ وہ ریاستی معاون کاری، سرمچاروں کی مخبری سے باز آئے مگر وہ اپنے قوم دشمن حرکات سے باز نہیں آیا،جس کے بعد سرمچاروں نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔
گہرام بلوچ نے مذید کہا کہ ریاستی مخبر کی ہلاکت بعد گزشتہ رات فورسز نے پیر اندر، زیلگ و قرب و جوار میں آپریشن کرکے کئی لوگوں کو اغوا کیا، ان میں نو عمر بچوں سے لیکر بوڑھے شخص شامل ہیں۔
بی ایل ایف ترجمان نے کہا کہ پیر کے روز بھی آپریشن جاری رہا اور آواران کے علاقوں گزی،زیلگ، پیراندر کریم بخش بازار اور زومدان سے فورسز تمام مرد حضرات و کچھ بچوں کو بھی حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔