خضدار : مسافر ویگن حادثے کا شکار ، 8 افراد جانبحق ، متعدد زخمی

232

خضدار مسافر ویگن کے اُلٹنے سے آٹھ افراد جانبحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع خضدار کے تحصیل کر خ میں مسافر ویگن کے اُلٹنے سے ۸ افراد جانبحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کرخ کے پہاڑی علاقے ونگو میں شہداد کوٹ سے خضدار جانے والی مسافر وین ونگو لیویز چوکی کے قریب الٹ گئی۔ جس کے نتیجےمیں 5 افراد جاں بحق موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکے متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق فوری طبی سہولت نہ ہونے کے باعث شدید زخمی ہونے والے مزیدتین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے ونگو سندھ اور بلوچستان کا سرحدی علاقہ ہے جہاں سے ہر ہفتے ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں۔ مگر غیر میاری اور کچھی سڑک ہونے کی وجہ سے ہر سال کہیں قمتی جانوں کا نقصان ہوتا ہے۔