جبری طور پر لاپتہ 14سالہ عاصم امین بازیاب

213

بلوچستان کے علاقے تربت سے جبری طور پرلاپتہ ہونے والا 14سالہ عاصم امین بلوچ بازیاب۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق چار مہینوں سے جبری طور پر لاپتہ چودہ سالہ عاصم امین بلوچ تربت سے بازیات ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ عاصم امین بلوچ 4 مارچ 2018 کو ضلع کیچ سے لاپتہ ہوگئے تھے اور ان کے لواحقین نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں جبری طور پر لاپتہ کرنے میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے ملوث ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ اگر عاصم سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو اسے ملکی قوانین کے تحت عدالتوں میں پیش کر کے سزا دی جائے۔

جبکہ عاصم امین بلوچ کی ہمشیرہ خدیجہ بلوچ اپنے بھائی کی بازیابی کے لئے بلوچستان سمیت کراچی میں احتجاج کرتی رہی ہیں۔ خدیجہ بلوچ نے سوشل میڈیا سمیت پریس کلبوں کے سامنے اپنے بھائی کی بازیابی کے لئے احتجاج ریکارڈ کرائے اورانہوں نے کراچی میں پشتون تحفظ موؤمنٹ کے تحت منعقدہ جلسے میں بھی شرکت کرکے اپنے بھائی کی بازیابی کے حوالے سے اپنا مطالبہ ملکی و بین الاقوامی اداروں تک پہنچانے کی کوشش کی۔