جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3126 دن مکمل

184

بلوچستان میں داعش جیسا ظالم وحشی گرو بلوچ نسل کشی میں سرگرم ہے – ماماقدیربلوچ

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری طور پر لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3126 دن ہوگئے- بی ایس او آزاد کولواہ، جھاﺅ کے ایک وفد نے لاپتہ افراد و شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنے کیمپ کا دورہ کیا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے کہا کہ داعش جو اسلام کے نام پر مظلوم قوموں پر ظلم و جبر برپاکر رہا ہے اسے ظلم و جبر سے اسلام کے نام پر اپنی ایک الگ ظالمانہ حکومت قائم کر رکھی ہے- داعش کے بارے میں ہر کسی نے اپنا الگ ظالمانہ حکومت قائم کر رکھی ہے داعش کے بارے میں دنیا بھر میں ہر کوئی اپنا الگ نظریہ بیان کررہا ہے- کچھ سیاست دان اور ماہر یہ بتارہے ہیں کہ داعش اسامہ بن لادن کی طرح امریکہ کا پیدا کردہ منصوبہ ہے جوکہ بلوچستان میں چین اور پاکستان کے ماتحت بنایا گیا ہے اور یہ بات ثابت ہوچکا ہے کہ داعش بلوچستان میں سرگرم ہے داعش جو ایک بھیانک درندے کی شکل میں بلوچ فرنزدوں کو نگلنے کی کوشش کررہا ہے اور پاکستان کی آئی ایس آئی ایجنسی اس کی رہنمائی کررہی ہے- بلوچستان میں داعش کی پانچ بڑی کیمپیں موجود ہیں – ان میں سے ایک مکران، کوئٹہ، زہری (مشک) اور خضدار میں موجود ہے-

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ یہ سب منصوبے داعش (آئی ایس آئی) کے ہیں – جو ہم بلوچوں کو آپس میں لڑا کر ایک دوسرے کا دشمن بنانا چاہتے ہیں تاکہ اس سے قومی تحریک ٹوٹ کر بکھر جائے- ہم ان تمام نوابوں اور سرداروں کو بھی کہنا چاہتے ہیں کہ وہ کسی کا دوست نہیں ہیں، بیتے کل کو تم لوگوں کا حشر بھی ایسا ہی ہوگا جیسے ماضی میں دوسروں کے ساتھ ہوا- ہم ان تمام ظالموں کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم سب بلوچ ہیں اور بلوچستان کی اس قومی تحریک کے ساتھ دینگے- حکومت پاکستان جو اپنی وجود کو تباہ ہوتے دیکھا رہا ہے جانتا ہے کہ بلوچ اب قومی آزادی کے بالکل قریب آگئے ہیں اور اب ان کو شکست دینا ناممکن ہے- اب آئی ایس آئی اپنے سابقہ پالیسیوں میں ناکام ہوچکا ہیں تو انہوں نے داعش کے ساتھ مل کر مذہبی سیاسی فسادات والا پالیسی بنایا اور ان کو وہ بھر پور ہوا دے رہے ہیں اور ان میں کچھ بلوچ جو پیسوں کے لیے اپنی ضمیر بیج چکے ہیں ان کے مدد کررہے ہیں- آج بلوچستان میں داعش جیسا ظالم وحشی گرو بلوچ نسل کشی میں سرگرم ہے۔