تمپ: فورسز کے ہاتھوں 2 افراد لاپتہ

142

تمپ میں فورسز نے 2 افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے کوہاڈ میں فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت شیہک ولد عثمان اور خالد ولد عبدالقادر سکنہ کوہاڈ تمپ کے ناموں سے ہوئی ہے۔