تراتانی میں فوجی آپریشن کی تیاری

285

تراتانی و گردونواح میں فورس کی آپریشن کی تیاری

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق تراتانی اور گرد ونواعلح کے علاقوں میں فورسز کی زمینی و فضائی آپریشن کی تیاری جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ترانانی، مولہ ، واگ ، ہیڑتی سمیت دیگر علاقوں میں فورسز کی بڑی تعداد جمع ہورہی ہے جبکہ فوجی ہیلی کاپٹروں کو بھی ان علاقوں میں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ فورسز کی نقل و حرکت کو دیکھ کر بڑے فوجی آپریشن کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

جبکہ علاقہ مکین خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ ماضی کی طرح دوران آپریشن عام آبادیوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشنوں کی وجہ سے متعدد لوگ اپنے علاقوں سے نقل مکانی کر کے شہری آبادیوں کے قریب آباد ہونے پر مجبور ہوئے ہیں جن میں سے اکثر کی حالت باعث تشویش ہے۔