بی این ایم کا اختر ندیم کی نانی کی وفات پر اظہار تعزیت

307

بلوچ شیر ذال لاپتہ بیٹے اور پوتے کی جدائی کا دکھ لیکر وفات پاگئی: بی این ایم ترجمان

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے بلوچ قوم پرست رہنما اختر ندیم کی نانی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ وہ پانچ بلوچ شہداء آفتاب بلوچ، اعجاز بلوچ، شاہد ندیم، آصف ندیم اور باسط ندیم کی نانی ہیں جن میں شہید آفتاب بلوچ اور باسط ندیم بی این ایم کے ممبر تھے۔ انہیں انکی شادی کی رات پاکستانی فوج نے اغوا کرکے دوران حراست شہید کیا۔

انہوں نے مزید کہا اس بلوچ شیر ذال کا بیٹا غلام مصطفیٰ ڈھائی سالوں سے اور پر پوتا بارہ سالہ الفت الطاف نو مہینوں سے لاپتہ ہیں جنہیں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے حب چوکی اور کراچی سے اُٹھاکر لاپتہ کیا۔ ان کی جدائی کا دکھ لیکر وہ کل رات حب چوکی میں وفات پاگئی۔

ترجمان نے کہا ہم اس مشکل گھڑی میں لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کرتے ہیں ۔