بی ایل اے نے تربت حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

220

گذشتہ شب تربت کے قریب عبدرک کے علاقے میں قائم پاکستانی فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی  

بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں تربت میں فورسز کے چیک پوسٹ پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ گذشتہ شب تربت کے قریب عبدرک کے علاقے میں قائم پاکستانی فوجی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا اس حملے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ اس حملے کی ذمہ داری ہم  قبول کرتے ہیں۔

ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچ وطن کی حصول تک جاری رہینگے۔