پاکستانی فوج نے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں پر قبضہ کرکے انہیں فوجی چوکیوں میں تبدیل کی ہے: گہرام بلوچ
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں گورکوپ میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 جولائی جمعہ کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں ایک اسکول اور ہسپتال پر قائم پاکستانی فوج کے چیک پوسٹوں پر خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں پاکستانی فوج نے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں پر قبضہ کرکے انہیں فوجی چوکیوں میں تبدیل کی ہے۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔