بی ایل ایف نے دشت، پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

119

دشت اور پنجگور میں راکٹوں سے فورسز چوکیوں کو نشانہ بنایا: گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ 29 جولائی کو ساڑھے چھ بجے کی قریب سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے دشت پٹوک کے کریم بخش بازار میں فوجی چوکی پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ بدھ کی رات سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں پاکستانی فوجی چوکی پر دو راکٹ فائر کیئے جو چوکی کے اندر جاگرے جس سے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔