بی آر جی نے سبی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

178

پولنگ اسٹیشن جانے سے انکار پر فورسز نے عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا: دوستین بلوچ

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج سبی کے علاقے لونی کے مقام پر قائم پولنگ اسٹیشن پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حملے کے بعد عوام نے ووٹ کاسٹ کرنے سے انکار کیا اور پولنگ اسٹیشن کی طرف جانے سے انکار پر پاکستانی فورسز نے متعدد لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور درجنوں کو گرفتار کیا.

دوستین بلوچ نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔