بلوچستان: مختلف واقعات میں 1 شخص جانبحق، 1 زخمی

273

بلوچستان کے دارالحکمت کوئٹہ اور زیارت میں دو مختلف واقعات میں ایک جانبحق ایک زخمی۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں کام کے دوران چھت سے گر کر مزدور جاں بحق ہوگیا ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت نعمت اللہ ولد بسم اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 45 سال اور ہزارہ ٹاون کا رہائشی ہے۔

دوسری جانب زیارت میں پولیس کی فائرنگ سے جمیعت پارٹی کا ایک رکن زخمی ہوگیا، تاہم فائرنگ کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔