بلوچستان : بلیدہ سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

124

کیچ بلیدہ سے فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

بلیدہ میناز سے گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت سمیر ولد رحیم جان کے نام سے ہوئی ۔

پاکستانی انتخاب کے قریب آتے ہی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کے چھاپوں اور آپریشن میں بھی تیزی آئی ہے ۔