ایک سال قبل لاپتہ ہونے والا بسیمہ کا رہائشی بازیاب
ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بسیمہ سے تعلق رکھنے والے حاجی خیر بخش محمد حسنی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق حاجی خیر بخش ایک سال قبل فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ ہوئے تھے جو گزشتہ روز بازیاب ہوگئے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہوسکا ہے اور لاپتہ افراد کے لواحقین آج بھی ان کی بازیابی کے لیئے سراپا احتجاج ہیں جبکہ آئے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ بلوچ قوم پرست سیاسی حلقوں 25 ہزار سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور ان سیاسی حلقوں سمیت کچھ بینالاقوامی انسانی حقوق کے ادارے بھی ان جبری گمشدگیوں کا الزام پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں پر عائد کرتے رہے ہیں، جبکہ فورسز کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی جاتی رہی ہے۔