آواران سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار

201

آواران میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا شخص آرمی کیمپ منتقل

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آواران میں فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرکے آرمی کے مرکزی کیمپ منتقل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے پیر اندر زیلگ میں فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد واحد بخش ولد دین محمد سکنہ زومدان کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔

واضح رہے بلوچستان میں گزشتہ چند ماہ سے لوگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کر نے کے عمل میں تیزی لائی جارہی ہے۔

یاد رہےکچھ روز قبل آواران کے اسی علاقے پیراندر ریلگ سے فورسز نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیاتھا ۔
گرفتار ہونے والے افراد میں الہی بخش ولد واحد، رحیم بخش ولد دلمراد، عبدالحئی ولد میر محمد ، عبدالسلام ولد میر محمد ، نورا ولد میر محمد ، سیری ولد ہارون،، جنگان ولد سیری ، عبدالواحد ولد ابراہیم، یار محمد ولد ابراہیم، سلیم ولد وشدل، نصیر ولد ابراہیم ، ایاز ولد نورا، شیر محمد ولد غلام محمد ، بشیر احمد امداد اور اعظم سمیت دیگر 20 شامل تھے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد تمام افراد کو فورسز نے آواران کے مرکزی کیمپ منتقل کردیاتھا ۔

اہل علاقہ نے الزام عائد کیاتھا کہ دوران چھاپہ فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔