امریکہ نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کی مخالفت کر دی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کا کوئی جوازنہیں ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو بیل آوٹ پیکج دینے سے باز رہے.
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کہتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت کےساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاہم دوسری جانب امریکہ نے آئی ایم ایف پیکج سے چین کیلئے پاکستانی قرضوں کی ادائیگی کی مخالفت کی ہے اور امریکی وزیرخارجہ کا ہی کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کا کوئی جوازنہیں، آئی ایم ایف پاکستان کو بیل آوٹ پیکج دینے سے باز رہے، اس کے تمام معاملات پر نظر ہے۔
ترجمان آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی جانب سے قرض کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، کسی بھی متوقع پیکج پر پاکستانی حکام سےبات چیت نہیں کر رہے۔ تاہم ایک غیر ملکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر قرض لینے پرغور کر رہا ہے۔