انتظامیہ نے بی ایم سی کو مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے – بی ایس او پجار

120

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیئرمین گہرام اسلم بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بولان میڈیکل کالج کے حالیہ ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی سینکڑوں طلبا کو جان بوجھ کے فیل کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے کالج کو مفلوج بنا کے رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروفیشنل طلبا کے ساتھ ایسا ظلم کسی المیہ سے کم نہیں ایک منصوبے کے تحت بولان میڈیکل کالج کو تعلیمی حوالے سے مزید تنزلی کی کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالج پے ایک مخصوص گروہ قابض ہے اسی گروہ نے کالج میں مکمل اپنی اجاداری قائم کی ہوئی ہے ایک جاری کردہ بیان میں بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ دن بولان میڈیکل کالج کے طلبا نے اپنی حقوق کے لیے احتجاج شروع کیا تو انتظامیہ نے طلبا کو حراساں کرنے کے لیے 24 گھنٹے کے اندر اندر ہاسٹل خالی کرنے کا حکم صادر کیا ۔