انتخابی سرگرمیوں میں مصروف فورسز پر حملے کیئے – بی ایل ایف

192

ریاستی انتخابات میں شامل تمام معاون کار، امیدوار ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں، عام عوام ان سے دور رہیں۔ گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے انتخابی سرگرمیوں میں مصروف پاکستانی فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 24 جولائی کی رات سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں اسکول، پولنگ اسٹیشن پر اس وقت حملہ کیا جب فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشن کی حفاظت کے لیے موجود تھے، سرمچاروں نے مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا۔

اسی طرح سرمچاروں نے ضلع آواران میں جھاؤ، کورو آرمی کیمپ پر بی ایم 12 اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

24 جولائی کی رات کو سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے تیرتیج، آھوری ڈاٹ پر فوجی اہلکاروں پر راکٹوں و بھاری ہتھیاروں سے اس وقت حملہ کیا جب وہ سڑک کے دونوں اطراف انتخابات کی سیکورٹی کے لیے تعینات تھے، حملے میں چار فوجی اہلکار ہلاک، چار زخمی ہوئے۔

ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں کاٹک کراس پر فوجی گشتی ٹیم پر سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے ان کے دو اہلکاروں کو ہلاک تین کو زخمی کیا۔ہواس باختہ فوج نے سرمچاروں کے حملے بعد آبادی پر کئی مارٹر کے گولے فائر کیئے۔

24 جولائی کی شام کو خاران لجے میں فوجی چوکی پر بی ایم 12 سے حملہ کیا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض پاکستانی انتخابات بلوچ قومی غلامی کو تقویت دینے کے حربے ہیں جنہیں قوم مکمل طور پرمسترد کر چکی ہے۔ ریاستی انتخابات میں شامل تمام معاون کار، امیدوار ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں، عام عوام ان سے دور رہیں۔