افغان طالبان اور ’اسلامک اسٹیٹ‘ میں جھڑپیں جاری، سو سے زائد ہلاکتیں

214

افغان طالبان اور ’اسلامک اسٹیٹ‘ میں جھڑپیں جاری، سو سے زائد ہلاکتیں

افغانستان کےشمالی صوبے جوزجان میں طالبان اور ’اسلامک اسٹیٹ‘ میں ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ تین ایام کے دوران وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ان جھڑپوں میں فریقین کے 120 سے زائد جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان ہلاکتوں میں 72 طالبان اور 52 ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے تعلق رکھتے ہیں۔

دونوں عسکری تنظیموں کے درمیان یہ جھڑپیں درزاب اور قُوش تپ اضلاع میں ہو رہی ہیں۔ ان مقامات پر حالات ابھی بھی کشیدہ بتائے گئے ہیں۔

جوزجان کے گورنر کے ترجمان نے زخمیوں کی تعداد ایک سو سے زائد بتائی ہے۔

ان جھڑپوں کی وجہ طالبان کی جانب سے ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ٹھکانے پر دس روز قبل کیا گیا حملہ تھا۔