افغانستان : اندرونی حملے میں افغان اہلکار کے ہاتھوں امریکی فوجی ہلاک

200

مشرقی افغانستان میں بدھ کو ہونے والی ایک حربی کارروائی کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔

یہ بات امریکی افواج کے ذرائع نے ایک بیان میں کہی ہے۔

علاوہ ازیں، ذرائع کے مطابق، افغان سکیورٹی فورس کا ایک اہل کار بھی ہلاک ہوا، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

امریکی محکمہٴ دفاع کی پالیسی کے مطابق، ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت کا اعلان لواحقین کو مطلع کیے جانے کے 24 گھنٹے بعد کیا جاتا ہے۔ اضافی اطلاع مناسب وقت پر جاری کی جائے گی۔