آواران: فورسز کے ہاتھوں ایک اور شخص لاپتہ

162

بلوچستان کے علاقے آواران سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز آواران بازار سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت اعظم تاج ولد ڈاکٹر تاج محمد سکنہ پیراندر زومدان کے نام سے ہوئی ہے۔