ہیرونک میں فورسز کا سرچ آپریشن دو افراد گرفتاری بعد لاپتہ

96
File Photo

ہیرونک میں وسیع پیمانے پر فورسز کاسرچ آپریشن، دو افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک میں پاکستانی فورسز کا سرچ آپریشن۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہیرونک کے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ دورانِ آپریشن فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا، جن کی شناخت حُسین اور صابر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کے فورسز نے دورانِ آپریشن گھروں میں موجود قیمتی سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔