کیچ : فورسز کا گھر پر چھاپہ، 1 شخص لاپتہ

71

کیچ میں فورسز کا گھر پر چھاپہ، ایک شخص حراست بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ تجابان کے علاقے سنگ آباد میں گھروں پر دوران چھاپہ فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا.

حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت حسن ولد رگام سکنہ تجابان سنگ آباد کے نام سے ہوئی ہے.

جبکہ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں کی تلاشی کے دوران فورسز کے اہلکاروں نے خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے.