کوئٹہ : ہزار گنجی سے 3 افراد فورسز کے ہاتھوں اغواء

355

کوئٹہ سے فورسز کے ہاتھوں تین افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ کوئٹہ کے نمائندے کے مطابق کل شام چار بجے کے قریب فورسز نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت ولیا ولد دڑی بخش ، موج علی ولد تنگئی اور ایک اور شخص شامل ہے ۔

واضح رہے لاپتہ ہونے والے افراد کا بنیادی تعلق ڈیرہ بگٹی سے ہے جو وہاں حالات کی خرابی کے سبب نقل مکانی کرکے پہلے ڈیرہ مراد جمالی منتقل ہوئیں یکن وہاں پہ آئے روز فورسز کے چھاپوں اور گرفتاریوں سے تنگ آکر کوئٹہ آئیں لیکن یہاں پہ فورسز نے چھاپہ مار کر انھیں لاپتہ کردیا ۔