کوئٹہ: پولیس گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ

189

کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کا پولیس کی گاڑی پرفائرنگ ، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں مسلح افراد کیجانب سے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ پولیس آفیسر اور اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

جبکہ دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کوئٹہ میں پاکستانی خفیہ ادارے کی گاڑی پر حملہ کیا ہے۔