کوئٹہ: مسلح افراد کا سریاب روڈ پر پاکستانی فورسز پر حملہ

331

کوئٹہ میں مسلح افراد کا فورسز پر حملہ، سیکورٹی فورسز کا ایک حملہ آور گرفتار کرنے کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں مسلح افراد کا فورسز پر حملہ، فورسز کا جوابی کاروائی میں ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر یونیورسٹی آف بلوچستان کے بالمقابل مسلح افراد نے فرنٹئر کور کے اہلکاروں پر حملہ کردیا، جسکے بعد فورسز نے دعویٰ کیا ہیکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے.

ایف سی کا کہنا ہے کہ حملے میں ان کے اہلکار محفوظ رہے-

حملے کی زمہ داری کسی تنظیم نے ابھی تک قبول نہیں کی ہے۔