کوئٹہ: جمیعت رہنما مولانا ابو تراب بازیاب

211

جمیعت اہل حدیث کے صوبائی امیر مولانا ابو تراب بازیاب

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق جمیعت اہل حدیث کے صوبائی امیر مولانا ابو تراب بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے.

واضح رہے مولانا ابو تراب تقریباً 8 ماہ قبل ستمبر 2017 میں ڈرائیور اور گن مین سمیت لاپتہ ہوگئے تھے، ان کے لواحقین نے انہیں اغواء کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا.

ذرائع کے مطابق مولانا ابو تراب کل شب بخیریت اپنے گھر پہنچ گئے.