کوئٹہ میں جبری طور پر لاپتہ مہر گل مری کے بازیابی کیلئے لواحقین کیجانب سے احتجاجی ریلی
دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق جبری طور پر لاپتہ مہرگل مری کے عدم بازیابی پر کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جبری طور پر لاپتہ مہر گلی مری کے لواحقین کیجانب سے کوئٹہ کے علاقے سریاب سے پریس کلب کوئٹہ تک ریلی نکالی گئی۔
واضح رہے کہ مہر گل مری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہے جنہیں 2015کو جبری طور پراغواء کیا گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے، ان کے لواحقین کا الزام ہے کہ مہر گل مری کو ریاستی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے لاپتہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
مہر گل مری کی عدم بازیابی پر عید کے دن ریلی نکالیں گے : اہلخانہ