کوئٹہ: ایف سی کے فائرنگ سے زخمی شخص چل بسا

130

کوئٹہ: ایف سی کے فائرنگ سے زخمی شخص چل بسا

مقتول سی ایم ایچ کوئٹہ میں زیرِ علاج تھا

دی بلوچستان پوسٹ کوئٹہ کے نمائندے کے مطابق گزشتہ دنوں ایف سی اہلکار کے فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مقتول کو کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ پر سر میں گولی لگی تھی۔ ایف سی کا کہنا تھا کہ واقعہ حادثاتی گولی چلنے کی وجہ سے پیش آیا۔

واضح رہے کہ جانبحق ہونے والا شخص جاگ نیوز کے کیمرہ مین محمد نواز کا بھائی تھا۔