کوئٹہ: ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

408

کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے اہلکار کی فائرنگ سے ایک راہ گیر زخمی ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق اسپنی روڈ پر فائرنگ سے راہ گیر زخمی ہوگیا جبکہ ایف سی ذرائع کا موقف ہے کہ فائرنگ کا واقعہ حادثانی طور پر پیش آیا ہے.