کوئٹہ:پانی کا بحران بدستور جاری

686

کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین،ٹینکر مافیا نے نرخ بڑھادیئے

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق

کوئٹہ میں واسا شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے ۔اہل علاقہ ٹینکر مافیا کی رحم و کرم پر ہیں

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پانی کی نایابی کی وجہ جس سے لوگوں کوسخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے

بعض علاقوں میں لوگ بالخصوص خواتین اوربچے سارا دن پانی کے حصول کیلئے سرگرداں رہتے ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا شہر میں بلاناغہ پانی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ گھروں میں تو پانی نہیں آتا لیکن قابل افسوس امر ہے کہ ٹینکر مالکان کے پاس وافر مقدار میں پانی موجود ہوتا ہے جو مہنگے داموں اسی شہرکے باسیوں پر فروخت کرتے ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال شہر میں موسم گرما میں قلت آب کا مسئلہ سمجھ سے بالاتر ہے متبادل ذرائع سے پانی کی فراہمی کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جارہی۔

شہریوں نے بتایا کہ اس وقت پٹیل روڈ،مسجد روڈ ،بروری روڈ، اے ون سٹی، سریاب ،خروٹ آباد ،پشتون آباد، نواں کلی، ایئر پورٹ روڈ ،کلی مبارک ،کلی ترخہ ،کلی بلال آباد، ہدہ ،جیل روڈ ،منوجان روڈ ،کلی اسماعیل ،تاجک آباد،کواری روڈ، بازئی اسٹریٹ ،نیوفقیر محمدروڈ، پیر گل بادشاہ اسٹریٹ، جان
محمدروڈ، پٹیل روڈ ،میرخلیل الرحمن روڈ، آرچر روڈ، فاطمہ جناح روڈ، میکانگی روڈ، پیرابوالخیر روڈ، سرکی روڈ رحمت کالونی نمبر دو حاجی رحیم شاہ اسٹریٹ و ملحقہ گلیوں ، نیو نجم الدین روڈ، عارف روڈ ،شاوکشاہ روڈ،گوردات سنگھ روڈ، کلی فیض آباد، ممتاز ٹائون، کلی جیو، کشمیرآباد ،قمبرانی ،کلی حبیب لانگو آباد،علمدار روڈ، کاسی روڈ، تیل گودام سمیت مختلف علاقوں میں پانی کا بحران ہے۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ عید الفطرکے تہوارکے موقع پر واسا کوا نااہلی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہے اور عید کے ایام میں بلاناغہ پانی فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔