کوئٹہ، لورلائی : مختلف واقعات میں 1 شخص جانبحق، 3 زخمی

180

کوئٹہ اور لورلائی میں دو مختلف  واقعات میں 1 شخص جانبحق جبکہ 3 زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  کوئٹہ اور لورلائی میں ہونے والے دو مختلف واقعات میں 1 شخص جانبحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ہزار گنجی میں چوروں نے خنجر کے وار کر کے عبدالناصر ولد عبدالنافع نامی شخص کو شدید زخمی کردیا جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء لورلائی کے علاقے دکی میں تحصیل روڈ نورانی مسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص  موقع پر جانبحق  جبکہ  دو  دیگر زخمی ہوگئے۔