ڈیرہ غازی خان : معروف سماجی و سیاسی کارکن قتل

328

 ڈیرہ غازی خان میں معروف سیاسی و سماجی کارکن قتل ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی سوشل ورکر آسیہ اکبر کو قتل کردیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آسیہ اکبر کی چھوٹی بہن کا سسر ہے جو واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر خواتین کے حقوق کے لے آواز اٹھانے والی آسیہ اکبر کے قتل کا واقعہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے بستی فوجہ میں پیش آیا۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ کچھ عرصہ قبل مقتولہ آسیہ کی چھوٹی بہن اقصیٰ شادی کے بعد خان پور چلی گئی تھی،شادی کو صرف 15 دن ہی گزرے تھے کہ مقتولہ آسیہ اکبر، بہن کو سسرال سے ڈیرہ غازی خان واپس لےآئی۔

پولیس کے مطابق اقصیٰ کے سسر کو شک تھا کہ آسیہ اس کی بہو کو گھر والوں کے خلاف گمراہ کر رہی ہے جس پر اس نے آسیہ اکبر کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق آسیہ کے قتل کے بعد سے اقصیٰ لاپتہ ہے، ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں