پنجگور: فورسز چوکی پر نامعلوم افراد کا حملہ

179

پنجگور: سی پیک روٹ پر فرنٹیرکور کی چوکی پر حملہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور میں نامعلوم افراد کی جانب سے سی پیک روٹ پر قائم فورسز کی چوکی پر حملہ کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سرادوک کے مقام پر سی پیک روٹ پر قائم فورسز کی چوکی پر نامعلوم افراد کہ جانب سے حملہ کیا گیا ہے.

علاقائی ذرائع کے مطابق چوکی پر حملے کے بعد دیر تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں تاہم دونوں جانب سے نقصانات کے حوالے سے اطلاعات موصول نہیں ہوپائی ہیں۔