بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح پنجگور کے قریبی علاقےکیلکور میں سی پیک کے حفاظت پر معمور پاکستانی فوج کے پیٹرولنگ ٹیم کے گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جسمیں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے، جبکہ حملے میں انکے ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پنجگور اور گردو نواح میں متحرک سرکاری مخبروں کے نیٹ ورک پاکستانی فوج سے ملکر بلوچ عوام کو جسطرح سے نقصان دے رہے ہیں وہ ایک ناقابل معافی جرم ہے ہم بلوچ عوام کو اطلاع دینا چاہتے ہیں کہ وہ ایسے بدکار لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئیں اور ایسے گروہوں سے دور رہیں اور کسی بھی طرح پاکستانی فورسز کے سہولت کار نہ بنیں کیونکہ ایسے کام کرنے والے قومی مجرموں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔