پنجگور، مشکے و کیچ میں فورسز پر حملے کیئے، بی ایل ایف

162

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ 6 مئی بدھ کے روز ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں دوپہر کے وقت ازیان آرمی چوکی پر اسنائپر سے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا کہ کل رات مشکے کے علاقے پگھڑ میں سرمچاروں نے فوجی چوکی پر راکٹوں و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ اتوار اور پیر کی شب ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں سیاہ دمب کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں۔