دی بلوچستان پوسٹ نمائیندہ سوشل میڈیا کے مطابق بلوچستان کی سب سے بڑی آزادی پسند جماعت بلوچ نیشنل موومنٹ نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاونٹ سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ” بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے۔”
The issue of #BalochMissingPersons is alarming in Balochistan. Now #PakistanArmy has started to victimise our women and has come to forcefully abduct them. Everyone has to raise voice against enforced disappearances.
— BNM (@BNMovement_) June 15, 2018
مزید تفصیلات کے مطابق بی این ایم نے نے بلوچستان میں خواتین کے اغواء کے واقعات میں اضافے کے بارے میں کہا ہے کہ “اب پاکستان ہمارے خواتین کو بھی نشانہ بنارہا ہے اور انہیں جبری طور پر اغواء کیا جارہا ہے۔ سب کا فرض بنتا ہے کہ وہ ان جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔”
یاد رہے اس سے پہلے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نظر نے آج اپنے ایک بیان میں پاکستانی فوج پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فوج نے واشک میں درجنوں خواتین کی عصمت دری کی ہے۔
مزید پڑھیں:۔
پاکستانی فوج نے واشک میں درجنوں خواتین کی عصمت دری کی ہے – ڈاکٹر اللہ نذر
یاد رہے یہ پہلے موقع نہیں کہ پاکستانی فوج پر خواتین کے اغواء اور عصمت دری کے الزامات لگ رہے ہیں، اس سے پہلے بھی بلوچ قوم پرست جماعتیں یہ الزامات لگاتے رہے ہیں۔