پاکستانی فوج نے آواران میں سو سے زائد گھر جلا دیئے۔ ڈاکٹر اللہ نظر

475

 

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا رپورٹر کے مطابق معروف بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے آج سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بلوچستان کے ضلع آوران میں جاری آپریشن کی تفصیلات کے بابت اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ ” پاکستان فوج نے سو سے زائد گھروں کو آگ لگادی جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد عورتوں، بچوں اور ضعف العمر افراد کو گرفتار کرکے آوران آرمی کیمپ منتقل کردیا۔”

اللہ نظر بلوچ نے اپنے ٹویٹ میں انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ” میں اقوام متحد، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کے دوسری تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستانی اذیت گاہوں میں بند عورتوں اور بچوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔”