یونایئٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے بلوچ جنگ آزادی کے بانی قائد نواب خیر بخش مری کو ان کی چوتھی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی آزادی کے عظیم علمبردار رہبر جو آج ہی کے دن جسمانی طور پر ہم سے جدا ہوئے لیکن نواب خیر بخش مری کی فکر، نواب صاحب کی دی ہوئی تعلیم اور تربیت پہ ہر بلوچ عمل کرکے حقیقی جہد سے وابستہ ہیں اور مزید بلوچ قومی جہد سے وابستگی اختیار کررہے ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ نواب خیر بخش مری نے بلوچ جہد آزادی کو منظم کرنے کیلئے اور قوم کو آزادی کا درس دینے کیلئے ہر طرح کی مشکلات و مصائب کا مقابلہ کیا چاہیے وہ جلاوطنی کی صورت میں ہو یا قید و بند کی شکل میں یا اپنوں کی ابدی جدائی ہو ، نواب مری نے ہر مشکل صورتحال کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آج جبکہ بلوچ گل زمین پر ہر طرف سے قابض و اس کے کاسہ لیسوں کا یلغار ہے ، تو یہ امر لازمی ہوجاتا ہے کہ بلوچ قوم اور بالخصوص بلوچ نوجوان نواب خیر بخش مری کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر اتحاد و آپسی اتفاق سے دشمن کے ظاہری و خفیہ منصوبوں اور عزائم کو ناکام بنا دیں ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آج بلوچستان کے طول و عرض میں تحریک آزادی کی جو اُبھاراور جوش و ولولہ ہے وہ شہداء و اسیران کی قربانی اور جہد کاروں کی محنت کے ساتھ ساتھ نواب خیر بخش مری کی مرہون منت ہے کہ انہوں نے انتہائی پختگی و عزم کے ساتھ اس جہد کی بنیاد ڈالی ۔
ترجمان نے آخر میں نواب خیربخش مری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری بلوچ قوم نواب صاحب کی برسی پر اپنے اپنے طریقوں سے پروگرام کا انعقاد کرکے تحریک آزادی کے رہبر کو یاد کریں ۔