مسقط سے کراچی آنے والا ضعیف العمر شخص فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

655

حب کے نزدیکی شہر سے فورسز کے ہاتھوں ضعیف العمر شخص اغواء ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق حب کے قریبی علاقے وندر سے فورسز نے ایک ساٹھ سالہ ضعیف العمر شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت محمد حسین ولد محمود کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ محمد حسین مسقط میں روزگار کرتا تھا اور اپنے آنکھوں کی آپریشن کےلئے کراچی آیا ہوا تھا ۔