قاضی جان محمد کلمتی گوادر سے بازیاب

277

کراچی سے لاپتہ ہونے والے قاضی جان محمد بازیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گوادر کے رہائشی اور بی این ایم کے سابق انفارمیشن سیکٹری  قاضی جان محمد  31 مئی کو کراچی سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے تھے جو آج بازیاب ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کے خاندان والوں نے بتایا کہ یہ دو ہفتے خاندان کے لیے انتہائی کھٹن اور سخت تھے اور ہم دیگر لاپتہ افراد کے درد کو بھی بخوبی سمجھتے ہیں اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دعاگو ہیں۔