ظہور بلیدی کے گھر پر ایک بار پھر حملہ

584

نامعلوم افراد نے حملہ کرکے راکٹ کے گولے داغے

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سابقہ ایم پی اے ظہور بلیدی کے گھر پر ایک بار پھر شدید حملہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلیدہ مناز میں ظہور بلیدی کے گھر پر نامعلوم افراد نے سوموار کے دن راکٹ کے گولوں اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

واضح رہے کہ ظہور بلیدی کے گھر پر ہفتے کے روز بھی نامعلوم افراد کیجانب سے حملے کی اطلاعات تھیں۔

آج ہونے والے حملے میں نقصانات کی تفصیلات ابھی تک موصول نہیں ہوئیں ہیں۔

ظہور بلیدی بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر وائس پریزیڈنٹ اور کیچ سے آنے والے انتخابات میں امیدوار ہیں۔

بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے آنے والے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کے اعلان کے بعد مختلف امیدواروں پرگزشتہ کچھ روز میں حملے کیے گئے ہیں۔