شام میں کسی نئی کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا:امریکا

183

امریکا نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں اپنے اتحادی بشارالاسد کو جنوب مغربی شام میں کشیدگی روکنے کی پاسداری کا پابند کرائے ورنہ کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ  کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر نکی ہیلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اسد رجیم کی جانب سے جنوب مغربی شام میں کشیدگی نہ بڑھانے کے معاہدے کی سختی سے پابندی کرنا ہوگی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع کے روس کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے روس پر زور دیا کہ وہ اپنے اتحادی اسد رجیم کو جنوب مغربی شام میں محاذ آرائی کی صورت حال پیدا کرنے سے روکے ورنہ اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

امریکی سفیرہ نے خبردار کیا کہ شام میں کوئی نئی کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو آخر کار اس کا ذمہ دار روس ہوگا۔

شامی فوج کی حالیہ کارروائیوں بالخصوص تین دن سے جاری بمباری کے بعد درعا سے کم سے کم 12 ہزار افراد نقل مکان پر مجبور ہوئے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق درعا اور اس کے مضافات میں شامی فوج کے آپریشن کے نتیجے میں ساڑھے سات لاکھ افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔