سوئی و ڈیرہ بگٹی میں سرفراز بگٹی کے خلاف ریلی

165

سوئی و ڈیرہ بگٹی میں عوام کا حکومت کے خاتمے پر مٹھائی تقسیم ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں عوام اور بالخصوص نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے حکومت کے خاتمے پر ریلی نکال کرمٹھائی تقسیم کی ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں نے کہا سرفراز بگٹی نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کا بازار گرم رکھا تھا ، اور میرٹ کے بجائے وڈیرہ نوازی کے تحت لوگوں کو نوکری دی گئی ۔

ریلی کے شرکاء نے کہا کہ سرفراز بگٹی کےلئے ہمارا واضح اور صاف پیغام ہے کہ اس دفعہ نوجوان بریانی کے ایک پلیٹ اور وڈیروں کے کہنے پر اپنا ووٹ نہیں دیں گے ۔