وائس فارمسنگ پرسنز آف سندھ کی جانب سے سندھ کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے سے حیدرآباد پریس کلب پر سات روزہ مسلسل بھوک ہڑتالی کیمپ آج چوتھے دن بھی جاری رہا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ چار دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال کی وجہ سے وائس فارمسنگ پرسنز آف سندھ کی ڈپٹی کنوینر سندھوامان چانڈیو کا بلڈ پریشر کم ہوگیا جس کی وجہ سے بے ہوش ہوگئیں ، جس کے بعد انہیں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ۔
جبکہ وائس فارمسنگ پرسنز آف سندھ کی جانب سے لگائی گئی بھوک ہڑتالی کیمپ کی رہنمائی کنوینر سورٹھ ہدایت لوہار کر رہی ہیں ، جس کے والد ہدایت لوہار سمیت سندھ بھر سے سیکڑوں کی تعداد میں سندھی سیاسی اور قومپرست کارکنان کو ریاستی اداروں کی جانب سے لاپتہ کردیا گیا ہے ۔
بھوک ہڑتالی کیمپ پر گمشدہ افراد انصاف دایو ، مختیار عالمانی ، مرتضی جونیجو ، خادم آریجو اور ایوب کاندھڑو سمیت درجنوں قومپرست کارکنان کے لواحقین بیٹھے ہوئے ہیں۔ جبکہ اظہار یکجہتی کے طور پر سندھ کے نامور ادیب تاج جویو ، جسقم آریسر رہنما امیر آزادپنہور ، اسلم خیرپوری ، بلاول راجڑ ، جیئے سندھ لبرل فرنٹ کے رہنما نوازخان زؤر ، انسانی حقوق کے سرگرم رہنما پنہل ساریو سمیت مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کارکنان بڑے تعداد میں شریک ہوئے۔